لندن (پاک ترک نیوز) مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز آج لندن پہنچیں گی۔ مریم نواز ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی ۔
مریم نواز کے دورہ لندن کے موقع پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے دورہ کے دوران میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق حتمی مشاورت کی جائے گی۔نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ بھی زیر بحث لایا جائے گا۔
یاد رہے کہ لندن روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام آرہاہے،عمران خان کا علاج وزیرداخلہ راناثنااللہ کو کرنا آتاہے، لندن میں میڈیکل چیک اپ کے بعد سرجری کا فیصلہ ہوگا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی آواز ہوں ، ان سے ملاقات خوشی کا دن ہے،پہلے بھی ملک کو معاشی طورپر مضبوط کیا اب بھی کریں گے،شہباز شریف اور اسحاق ڈار ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔