لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہورہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق لیگی رہنما مریم نواز نے اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔پاسپورٹ کے حصول کیلئے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ 4 سال سے انکا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے جبکہ نیب چوہدری شوگر مل کا چالان عدالت میں پیش نہیں کر سکا۔
درخواست میں عدالت سےاستدعا کی گئی ہے کہ پاسپورٹ واپس کرنے کے احکامات جاری کرے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی۔ لمبے عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ سابق صدر پرویز مشرف اور ایان علی کے کیسز کے فیصلے اس کی نظیر ہیں۔