پشاور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ 6 دن بعدتیاری کیساتھ عوام کوکال دوں گا۔میں واضح کرتا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ سے میری کوئی ڈیل نہیں ہوئی، اگر اس شام اسلام آباد میں بیٹھ جاتا تو خون خرابہ ہوجاتا۔
پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آئی ایم ایف کےدباؤمیں آکرانہوں نے 30 روپےفی لٹرپٹرول کی قیمت بڑھادی۔ کیاپاکستان میں کبھی بھی پٹرول کی قیمت میں اتنااضافہ کیاگیا؟
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جھوٹ کبھی بھی زیادہ دیرتک نہیں چھپتا۔برصغیرمیں سب سےکم پٹرول کی قیمتیں پاکستان میں کم تھیں۔ہم نےپٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنےکافیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نےٹیکس اوردیگرمدمیں سےفنڈزنکال کرپٹرول پرسبسڈی دی۔موجودہ حکومت نےآئی ایم ایف کادباؤبرداشت نہیں کیا۔بیرونی قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان اپنےپاؤں پرکھڑاہو۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مزیدمہنگائی آئی توعوام بغاوت کی طرف جائیں گے۔یہ ہمیں سری لنکاوالےحالات کی طرف دھکیل رہےہیں۔تمام اسٹیک ہولڈرزاورعسکری قیادت کی مشاورت سےدورہ روس کیا۔روس ہمیں 30 فیصدکم قیمت تیل فراہم کررہاتھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نےروس سے 30 فیصد کم قیمت پرتیل خریدا۔بھارت نےپٹرول سستاکرکےعوام پربوجھ کم کردیا۔یہ کہتےتھےپاکستان وینٹی لیٹرپرہے،کس نےوینٹی لیٹرپرڈالا؟
انہیں 6 دن دیئےہیں،میں نےان کیخلاف جہادکرناہے۔پوری قوم حقیقی آزادی کیلئےتیاری کرے۔
سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز ، رانا ثناء کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں سزا مل جاتی تو اتنا ظلم نہ کرتے، ہماری حکومت کیساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، میری اگلی ساری زندگی قوم کی حقیقی آزادی کے لیے ہے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پرامپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، لوگ حقیقی آزادی کےجذبےسےنکلےتھے، ہمارے کارکنان جو شہید ہوئے ان کے گھر ہمارے باقی پارٹی ورکر گئے ہیں، ہم ان دونوں شہید ہونیوالے کارکنان کیلئے ایک ایک کروڑ اکٹھے کریں گے۔