مستقل امن کیلئے روس اور یوکرین کے درمیان سٹریٹجک ڈائیلاگ ضروری ہے:ترکی

انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکی کے صدارتی ترجمان کاکہنا ہے کہ پیوٹن روس کو مضبوط رکھنےاور امن کیلئے معاہدے کے امکانات کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے مستقل جنگ بندی کیلئے روس اور یوکرین کے درمیان سٹریٹیجک ڈائیلاگ کی اہمیت پر زور دیا۔
ابراہیم قالن نے قطری میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اس جنگ کو ختم کرنے کیلئے مختلف چینلز کو یکجا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
قالن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی سطح پر پہلی میٹنگ انطالیہ میں ہوئی جس میں ترکی کے وزیر خارجہ نے بھی شرکت کی لیکن علاقائی تزویراتی مسائل اور کریمیا اور ڈونباس کی سیاسی و قانونی حیثیت کا امکان سربراہی سطح پر ہی طے کیا جاسکتا ہے۔انہوںنے امید ظاہر کی کہ ان مسائل پر مزید ہم آہنگی پیدا ہورہی ہے کہ اور سربراہی ملاقات جلد ہونے کی توقع ہے۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ پیوٹن اور زیلنسکی کو اپنے ذاتی مسائل یا رجحانات کو ایک طرف رکھتے ہوئے تزویراتی سطح پر معاملات کو حل کرنا ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More