نیویارک (پاک ترک نیوز)
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل یروشلم میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی حملے سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بات چیت کے لیے رواںہفتے کے دوران بند کمرہ اجلاس کرے گی۔
منگل کے روز سفارتی ذرائع کی جانب سے صحافتی حلقوں کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق بند کمرے کا اجلاس چین، فرانس، آئرلینڈ، ناروے، متحدہ عرب امارات اور امریکہ کی درخواست پرطلب کیا جا رہا ہے۔
اپریل کے آغاز سے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی گرفتاریوں کی مسلسل مہم کے دوران فلسطینی علاقوں میں کشیدگی عروج پر ہے۔ جمعہ کو یروشلم میں مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔جبکہ فلسطینی نمازیوں کو نماز کی ادائیگی سے روک کر مسجد کو بند کر دیا گیا تھا۔ہفتے بھر کی یہودی فسح کی چھٹی منانے کے لیے فلیش پوائنٹ کی جگہ پر روزانہ آبادکاروں کی دراندازی نے صورتحال کو مزید بھڑکا دیا ہے۔