مسجد الحرام میں دہشت گرد تنظیم کے حق میں نعرے لگانے والا مسلح شخص گرفتار

مکہ المکرمہ (پاک ترک نیوز) سعودی حکام نے مسجد الحرام سے دہشت گرد تنظیم کے حق میں نعرے لگانے والے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کو مسجدالحرام کی سیکیورٹی فورس نے 30 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔

مکہ پولیس کے ترجمان نے سعودی پریس ایجنسی کو بتایا کہ مذکورہ شخص کو مسجد کی پہلی منزل پر عصر کی نماز کے بعد چھری لہراتے اور نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا تھا جسے موقع پر موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر گرفتار کرلیا۔

دونوں مقدس مساجد کی پریزیڈینسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمٰن السودیس نے دی نیشنل کو بتایا کہ نسل پرستی یا انتہا پسندی پر مبنی اظہار رائے اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ شخص نے ‘مسجد کا بھی احترام نہیں کیا، اللہ نے مسجد الحرام کو عبادت گاہ بنایا جس میں نماز، طواف اور حج ہوتا ہے’۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More