مسجد الحرام میں عازمین و زائرین کو 50زبانوں میں ترجمے کی سہولت

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے بتایا ہے کہ مسجد الحرام میں خطبات اور وعظ کی مجلسوں، مقدس و تاریخی مقامات اور اداروں کے ساتھ رابطے کے لیے اب 50 زبانوں میں ترجمے کی سہولت سارا سال اور 24گھنٹے فراہم کی جائے گی۔
سرکاری میڈیا کےمطابق ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ مسجد الحرام کے دالانوں میں اب عازمین و زائرین کو چوبیس گھنٹے پچاس بین الاقوامی زبانوں میں معلومات مہیا ہوں گی۔
اسی حوالے سےحرمین شریفین انتظامیہ کے ماتحت ترجمے اور زبانوں کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل احمد الجمیعی نے کہا ہے کہ ادارے کی ہر ممکن کوشش ہے کہ عازمین و زائرین کو مسجد الحرام کے اندر اور باہر نیز استقبالیہ مراکز پر ان کی اپنی زبان میں رہنمائی مل سکے۔ نماز کے اوقات، زیارتوں، لیکچرِز اور دینی و علمی اسباق کے اوقات کے بارے میں بھی آگاہی دی جاسکے۔اور ساتھ ہی سیکیورٹی اداروں، وزارت حج وعمرہ اور سعودی ہلال احمر کے ساتھ رابطے عازمین و زائرین کی اپنی زبان میں فراہم ہوں۔ مزید براں عربی زبان نہ جاننے والوں کو مقدس و تاریخی مقامات کے بارے میں معتبر معلومات ان کی اپنی زبان میں مہیا ہوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More