مسجد الحرام کے 100ویں دروازے کو "باب الملک عبداللہ”کے نام سے منسوب کر دیا گیا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجدالحرام کے سویں دروازے کو اپنے پیش رو اور مرحوم بڑے بھائی شاہ عبداللہ کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ا س بات کا اعلان کرتے ہوئےسعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نےجمعرات کے روز کہا ہے کہ مسجد الحرام کا گیٹ نمبر 100 ملک عبداللہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس کی منظوری دی ہے۔ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا کہ سعودی حکمرانوں نے اپنے عہد میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی تعمیر، تزئین اور انہیں ہر لحاظ سے پرشوکت بنانے پر بھرپور توجہ دی ہے۔
یاد رہے کہ مسجد الحرام کے دروازوں کی تعداد 176 ہے۔ یہ دروازے عمدہ لکڑی سے تیار کیے گئے ہیں۔ ان پر پیتل کی پرت چڑھی ہوئی ہے۔ مسجد الحرام کے پانچ بڑے دروازے ہیں۔ ان میں سے ایک باب الملک عبد العزیز کہلاتا ہے۔یہ مکہ ٹاور کے بالکل سامنے مغربی صحن میں واقع ہے۔ تیسرا بڑا دروازہ باب الفتح کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ شمالی صحن میں واقع ہے۔ نمبر کے حوالے سے یہ 45 واں ہے۔ایک بڑا دروازہ باب العمرہ ہے یہ شمالی صحن میں ہے اور نمبر کے لحاظ سے یہ 62 واں ہے۔
بڑے دروازوں میں سے ایک باب الملک فہد ہے۔ یہ مغربی صحن میں واقع ہے۔ اس کا نمبر79 واں ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More