مسجد نبوی ﷺ کا تقدس پامال کرنیوالے 3پاکستانیوں کو قید کی سزاسنا دی گئی

ریاض(پاک ترک نیوز) مسجد نبویﷺ کا تقدس پامال کرنیوالے تین پاکستانیوں کو سزا سنا دی گئی ۔
تفصیلات کےمطابق مسجدی نبوی ﷺ کی حرمت پامال کرنے والے تین پاکستانیوں کو 10، 10 سال، تین کو 8،8 سال قید کی سزا سنادی گئی۔سعودی عدالت نے ملزمان کو 20،20 ہزار ریال جرمانہ کی سزا بھی سنائی۔

ملزمان نے وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران چور چور کے نعرے لگائے تھے۔

اس سے قبل سعودی عدالت نے ایک پاکستانی شہری محمد طاہر کو بھی تین سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ دس ہزار ریال جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ محمد طاہر پر الزام تھا کہ انہوں نے مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی وفد سے بدتمیزی اور افراتفری کی ویڈیو سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی جو بعد میں وائرل ہوئی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More