لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی آزادی کے موقع پر پاکستان آرمی کے چاق و چوبند دستے نے حفیظ جالندھری کو لاہور میں اُن کے مزار پر سلامی پیش کی۔
حفیظ جالندھری کے مزار پر سلامی صحیح معنوں میں قومی ترانے اور اس کے خالق کو ایک شاندارخراجِ تحسین ہے۔اوریہ سلامی ایک ایسے دن پیش کی گئی ہے جبکہ پاکستان کے قومی ترانے کو نئی جدتوں کے تحت ہم آہنگ کیا گیا ہے اور آج ہی اُس کو لانچ کیا گیا ہے۔
قومی ترانہ کسی بھی ملک کی عظمت اور وقار کی علامت ہوتاہے۔ اُس ملک کی تاریخ، حال اور مستقبل کی پہچان۔ پاکستان کے قومی ترانے کا ذکر کریں تو بلاشبہ یہ ہماری قوم کے جذبوں اور وَلولوں کا مظہر ہے۔ قومی ترانے کے کئیAudio / Visual Versions توموجود تھے لیکن جدیدA/Vٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کوئی معیاریVersionدستیاب نہیں تھا۔
اس سال جبکہ ہم پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی منا رہے ہیںتو حفیظ جالندھری اور احمد چھاگلہ کی اس تاریخی اور خوبصورت کاوش کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے قومی ترانے کی جدید تقاضوں کے مطابق ریکارڈنگ کی گئی ہے۔
ISPR اور وزارت ِ اطلاعات مشترکہ کاوش کے نتیجے میں قومی ترانے کی پاکستان کے خوبصورت ترین مقامات پر عکس بندی کی گئی۔جس میں ٹرائی سروسز براس بینڈکے بہترینMusiciansنے حصہ لیا۔
اس تاریخی کاوش پر وزارتِ اطلاعات و نشریات اور قومی ترانے کی سٹئیرنگ کمیٹی کے چیئرمین جناب جاوید جبار اور سٹئیر نگ کمیٹی کے تمام ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے قومی اور تاریخی ورثے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں گرانقدر خدمت انجام دی۔ہمارا قومی ترانہ ایک دُعا بھی ہے جو ہم سب مل کر کرتے ہیں۔
عزم عالی شان شاد رہے پاکستان
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ