مسلم لیگ ن جھنگ میں پاور شو کرے گی ،مریم نواز ریلی کی قیادت کریں گی

 

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مسلم لیگ ن آج جھنگ میں پاور شو کرے گی ، مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز ریلی کی قیادت کریں گی۔
تفصیلات کےمطابق ضمنی انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ ن آج جھنگ میں جلسہ کرے گی۔مریم نواز ریلی کی قیادت کریں گی ۔ گوجرہ اور چنیوٹ موڑ پر خطاب بھی کریں گی۔
گذشتہ روز چیچہ وطنی کے حلقہ پی پی 202 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتیں کم ہوتے ہی وزیراعظم عوام کو ریلیف دینگے، عمران خان کی صورت میں جو بلا آئی تھی وہ ٹل گئی ہے، ہاں ہم آلو پیاز کے ریٹ پتہ کرنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں عمران خان کی وجہ سے بڑھانی پڑیں، جتنے مشکل فیصلے ہونے والے تھے وہ ہو گئے، شہباز شریف عوام کے لئے بہت بڑے ریلیف کا اعلان کرنے والے ہیں۔ چیچہ وطنی کا جذبہ بتا رہا ہے کہ 17کو شیر آرہا ہے۔ چیچہ وطنی 17 جولائی کو فیصلہ سنائے گا کہ ایک مرتبہ پھر یہ شہر شیرکے ساتھ ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More