مسلم ممالک طالبان حکومت تسلیم کرنے میں پہل کریں ،افغان وزیراعظم کا مطالبہ

کابل (پاک ترک نیوز) افغانستان کے وزیراعظم مولوی محمد حسن اخوند نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے میں پہل کریں۔
کابل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ہماری حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے میں پہل کریں، اس افغانستان کو تیزی سے ترقی کرنے میں مدد ملے گی۔
افغان وزیراعظم مولوی محمد حسن اخوند نے مزید کہا کہ ایسا ہم اپنی سیاست کے لیے نہیں بلکہ افغان عوام کے لیے چاہتے ہیں، افغانستان کے وزیراعظم کے مطابق طالبان نے امن اور سلامتی کی بحالی کے لیے تمام شرائط پوری کی ہیں۔
یاد رہے کہ افغان حکومت کو ابھی تک کسی نے باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے کیونکہ عبوری حکومت میں کئی ایسے افراد شامل ہیں جن کا نام بین الاقوامی پابندیاں کی فہرست میں شامل ہے ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More