مشکل وقت گزر چکا، آنے والا وقت عوام کے لیے خوشخبریاں لائے گا،مریم نواز

جھنگ(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مشکل وقت گزر چکا، آنے والا وقت عوام کے لیے خوشخبریاں لائے گا۔عوام وعدہ کریں، 17 جولائی کو پنجاب کے دشمنوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ گوجرہ موڑ پر بارش اور حبس کے باوجود کارکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت پر خوشی ہوئی، پارٹی کارکنوں کی شرکت اور شہریوں کا جم غفیر نواز شریف سے محبت کی عکاسی ہے، مشکل وقت گزر چکا، آنے والا وقت عوام کے لیے خوشخبریاں لائے گا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ 17 جولائی کو ایک مرتبہ پھر شیر آ رہا ہے، مسلم لیگ ن کا مقابلہ عمران خان سے نہیں، نااہلی، مہنگائی اور پنجاب دشمنی سے ہے، مہنگائی کم کرنی ہے، پنجاب اور کسان کو ترقی دینی ہے تو ن لیگ کو ووٹ دینا ہے، عوام وعدہ کریں، 17 جولائی کو پنجاب کے دشمنوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More