قاہرہ (پاک ترک نیوز)
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک شخص نے اپنی بیٹی کی شادی کے موقع پر مہمانوں کے سامنے اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصری شخص نے شادی ہال میں اپنی بیٹی کو مبارکباد دینے کے لیے مائیکرو فون ہاتھ پکڑ کر اپنی بیوی کو طلاق دے ڈالی۔
اس موقع پر اس نے کہا کہ دلہن کو مبارک ہو، جہاں تک دلہن کی ماں کا تعلق ہے، اسے تین طلاقیں دیتا ہوں اور وہ ہال سے اپنے خاندان کے گھر چلی جائے۔