مصر کو نہر سویز سے ریکارڈ 7بلین ڈالر سے زائد آمدن

قاہرہ(پاک ترک نیوز) مصرف کو نہر سویز کی وجہ سے رواں مالی سال کے دوران ریکارڈ 7بلین ڈالر سے زائد آمدن ہوئی ہے ۔یہ سالانہ آمدنی گزشتہ برس کے مقابلے میں 21فیصد زیادہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مصر کو 2022-23کے دوران سویز کینال سے ریکارڈ 7بلین ڈالر آمدنی ہو ئی ہے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں اکیس فیصد زیادہ رہی ہے ۔
سویز کینال اتھارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں قاہرہ کو ہونے والی یہ ریکارڈ آمدنی ایک خوش کن پیش رفت ہے۔
واضح رہے کہ سویز کینال مصر کے لیے زر مبادلہ کی کمائی کے اہم ترین قومی ذرائع میں سے ایک ہے۔ یہ آبی راستہ یورپ اور ایشیا کے مابین بحری مال برداری کے لیے مختصر ترین اور تیز ترین راستہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More