انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے اعلان کیا ہےکہ یوکرین سے سمندری انسانی ہمدردی راہداری کے ذریعے اناج کی برآمدات بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 12 بجے سے دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔
صدراردوان نے پارلیمنٹ میں کہا کہ بدھ کے روزروس کےمعاہدے میں واپسی فیصلے کے بعدگذشتہ رات 12:00 بجے سے، اناج کی سپلائی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے ترکی اور روس کے وزرائے دفاع کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کا حوالہ دیا جس کے دوران یہ بتایا گیا تھا کہ یوکرین کے ضمانتیں دینے کے بعد معاہدہ بحال ہو گیا ہے اور اناج کی سپلائی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔
صدراردوان نے واضح کیا کہ روس کے ساتھ افریقہ کے غریب ممالک کو اناج کی فراہمی کا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔ اورسب سے پہلے، یہ راہداری افریقہ کے غریب ممالک، خاص طور پر جبوتی اور سوڈان کو اناج ترسیل کے لیے کام کرے گی۔