مغل دور کے ہیروں سے مزین چشموں کی لندن میں نمائش،قیمت صرف 58 کروڑ روپے

لندن (پاک ترک نیوز) برصغیر کے نامعلوم شاہی خزانے سے ملنے والے نایاب ہیرے اور زمرد سے بنے چشموں کو رواں ماہ کے آخر میں لندن میں ایک نیلامی میں فروخت کیا جائے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نیلام گھر سوتھبائیز کے مطابق یہ چشمے مغل دور کے 1890 کے آس پاس کے ہیں۔

 

نیلام گھر نے بتایا کہ چشموں کو نیلامی کے لیے 15 لاکھ سے 25 لاکھ پاؤنڈ (20 لاکھ ڈالر سے 34 لاکھ ڈالر) میں پیش کیا جائے گا۔ فروخت سے پہلے ان کی نمائش اکتوبر میں پہلی مرتبہ ہانگ کانگ اور لندن میں کی جائے گی۔

 

سوتھبائیز کے مشرق وسطیٰ اور انڈیا کے چیئرمین ایڈورڈ گبز کا کہنا تھا کہ یہ غیر معمولی چشمے ہیں جو تکنیکی مہارت اور کاریگری کی ذہانت سے لے کر بنانے والے کی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔

 

یہ واضح نہیں ہے کہ یہ چشمے کس نے پہنے تھے تاہم یہ ممکنہ طور پر مغلوں سے تعلق رکھتے ہیں جن کے خاندان نے 16 ویں اور 17 ویں صدیوں میں برصغیر پر حکمرانی کی اور فنکارانہ اور تعمیراتی ذوق کے لیے جانے جاتے تھے۔

سوتھبائیز کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ایک ہیرے اور ایک زمرد کو دو چشموں کی شکل دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جواہرات کا معیار اور پاکیزگی غیر معمولی ہے اور اس سائز کے پتھر کوئی شک نہیں کہ ایک شہنشاہ کا ذخیرہ ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More