مقبوضہ وادی ،قابض بھارتی افواج نے ایک اور کشمیری نوجوان شہید کردیا

سری نگر(پاک ترک نیوز) مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی افواج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔گزشتہ روز میں شہید ہونیوالے کشمیریوں کی تعداد 17ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں داخلی و خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ جس کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسی دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر کو بارود سے اُڑا دیا جس سے گھر میں موجود ایک نوجوان شہید ہوگیا۔ بارودی مواد کے دھماکے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ شہید ہونے والے نوجوان کی لاش ناقابل شناخت ہے۔
سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ میں ایک نوجوان زخمی بھی ہوا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں بھارتی فوج پر حملہ کیا گیا تھا جس میں تین اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ ایک اہلکار کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد سے قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے اور اب تک صرف دس دن میں 17 نوجوانوں کو شہید کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More