مقبوضہ وادی :قابض بھارتی فوج نے مزید 2کشمیریوں کو شہید کردیا

سری نگر(پاک ترک نیوز) مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج نے 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے باعث 2 نوجوان موقع پر ہی شہید ہو گئے ۔ قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی اور بلاجواز گرفتاریاں کیں۔
قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ گزشتہ روز ضلع اسلام آباد میں ایک نوجوان کو شہید کیا گیا تھا۔مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے شہید ہونے والے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرتے ہوئے ماورائے عدالت قتل کو مقابلہ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی۔شہداء کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More