مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی درندگی،3کشمیری شہید

سرینگر(پاک ترک نیوز) قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیری میں مزید 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
ریاستی دہشتگردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔بھارتی قابض فوج نے ضلع بارہمولہ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ اور تشدد کر کے شہید کر دیا۔ نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔
قابض فوج کے آپریشن کے دوران انتظامیہ نے علاقے میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی تھی جبکہ نام نہاد آپریشن کے دوران کسی بھی شہری کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More