مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی بربریت جاری،مزید 2نہتے کشمیری شہید

سری نگر(پاک ترک نیوز) مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ۔ قابض بھارتی فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 2نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا ۔بچوں اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور خواتین کو ہراساں کیا۔
جارحیت پسند بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ۔کٹھ پتلی بھارت نواز انتظامیہ نے نوجوانوں کو عسکریت پسند ظاہر کرنے کی ناکام کی کوشش کی۔
کے ایم سی کے مطابق ضلع کلگام میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔
شہداء کے لواحقین اور اہل محلہ نے قابض بھارتی فوج کے جبر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More