سرینگر(پاک ترک نیوز) مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فورسز نے مزید 3نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا ۔
قابض فورسز نے آج 2 سفاکانہ کارروائیوں کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کئے۔ 2نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ جبکہ ایک کو پلوامہ میں شہید کیا گیا۔
بھارتی فورسز کی جانب سے گھرگھرتلاشی کا عمل جاری ہے گزشتہ روزبھی ظالم فورسزنے 4افرادکو گولیاں مار کر شہیدکردیاتھا۔ بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کا مکروہ فعل جاری ہے مگر حیرت انگیز طور پر انسانی حقوق کے علمبردار امریکہ سمیت کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔