ملائیشین وزیر اعظم نے اسمبلی تحلیل کردی،قبل از وقت انتخابات کا اعلان

کوالالمپور (پاک ترک نیوز) ملائیشین وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب نے پارلیمنٹ تحلیل کردی ۔ قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان بھی کردیا ۔
مون سون کے موسم میں سیلاب کے پیش نظر دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا لیکن ملائیشین وزیر اعظم نے آج پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا۔جس کے ملائیشیا اپنے 15 ویں عام انتخابات کی طرف بڑھ گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ملائشین وزیراعظم کو امید ہے کہ وہ ان انتخابات کے ذریعے اپنی پارٹی کے لیے مضبوط مینڈیٹ حاصل کریں گے اور اپنی سیاسی پوزیشن کو مستحکم کر سکیں گے۔
وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ رعایت الدین بھی ان کے فیصلے میں ان کے ساتھ ہیں، ملک کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے جو مضبوط مینڈیٹ سے ہی مل سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا
واضح رہے کہ ملائیشیا میں پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے 60 روز کے اندر انتخابات کا کرانا لازمی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More