ملتان ٹیسٹ ،پاکستانی ٹیم 202رنز پر ڈھیر

ملتان (پا ک ترک نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن مہمان ٹیم انگلینڈ کے 281رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 202رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 75،سعود شکیل نے 63محمد نواز نے 22رنز بنائے ۔انگلینڈ کی جانب سے لیچ نے4،وو ڈ اور روٹ نے 2،2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 281رنز بنائے تھے ۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 17دسمبر سے کراچی میں کھیلاجائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More