ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات آج ،ونڈزر کیسل میں سپرد خاک کیا جائے گا

لندن:(پاک ترک نیوز) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی، ملکہ الزبتھ دوئم کو ونڈزر کیسل میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستانی وقت کے مطابق ویسٹ منسٹر ہال کے دروازے صبح ساڑھے 10 بجے بند کر دیئے جائیں گے، دوپہر 12 بجے ویسٹ منسٹر ایبے کے درواز ے سروس کے لیے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔
سہ پہر 02:30 پر ملکہ کے تابوت کو کوئن کمپنی کے جوانوں کا گروپ نیوی گن کیرج لے کر جائے گا، سہ پہر 2:52 پر ملکہ کے تابوت کو ویسٹ منسٹر ہال کے مغربی گیٹ پرلایا جائے گا، ملکہ الزبتھ دوم کی آخری سومات کی سروس سہ پہر 3 بجے شروع ہو گی۔
شام 4 بجے برطانوی قومی ترانے کے ساتھ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کی سروس اختتام پذیر ہوگی، شام سوا 4 بجے ملکہ کی میت کا جلوس ویلنگٹن آرچ پہنچے گا، شام 5 بجے ملکہ کے تابوت کو جلوس کے ساتھ ونڈسر قلعہ کی جانب روانہ کیا جائے گا۔
رات ساڑھے 11 بجے ملکہ الزبتھ دوم کی تدفین کی رسم ہو گی، ملکہ الزبتھ دوم کی تدفین ان کے شوہر شہزادہ فلپ کے پہلو میں ونڈسر قلعہ میں کی جائے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور 500 سے زائد عالمی رہنما ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔
امریکی صدر جوبائیڈن بھی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے ہیں جبکہ شمالی کوریا، ایران اور روس کے سربراہان کو دعوت نہیں دی گئی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More