کراچی (پاک ترک نیوز) ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے مہنگا ہونے کے بعد180 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔
ڈالر نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 180.30 روپے کا ہوگیا ۔ یورو 1.10 روپے مہنگا ہوکر202.50 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔
برطانوی پائونڈ 237 روپے پر برقرار رہا ۔ امارتی درہم 5 پیسے مہنگا ہوکر 49.90 روپے جبکہ سعودی ریال 10 پیسے مہنگا ہوکر 47.55 روپے کا ہوگیا۔