ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔جس کے مطابق ایک ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 2.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق ماہ اگست میں افراط زر 27.3 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ سال اگست میں مہنگائی کی شرح 8.4 فیصد تھی۔ شہروں میں مہنگائی کی شرح 26.2 فیصد ریکارڈ کی گئی اور دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 28.8 فیصد تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک سال میں سبزیاں 41.62 اور مصالحہ جات 17.43 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ ایک سال میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 123.37 فیصد تک کا اضافہ ہوا۔ ایک سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 84.21 فیصد جبکہ اسٹیشنری 44.12 اور کپڑے 23.53 فیصد مہنگے ہوئے۔
ایک سال میں دال مسور 114.34 فیصد، دال ماش 52.70 فیصد، پیاز 90.14 فیصد اور ٹماٹر 38.02 فیصد مہنگے ہوئے۔ خوردنی تیل کی قیمت 74.66 فیصد اور گھی کی قیمت میں 70 فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ ایک سال میں مرغی 60 فیصد تک مہنگی ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More