ملک کے مضبوط معاشی مستقبل کے لیے اہداف کا تعاقب جاری رکھیں گے، رجب طیب اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ملک کے مضبوط معاشی مستقبل کے لیے اہداف کا تعاقب جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے سال ملک کی "بہت مختلف تصویر” ہوگی۔
گزشتہ روز افغانستان کو 700ٹن امدادی سامان سے بھری ریل گاڑی روانہ کرنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے ترک لیرا ڈپازٹ اکاؤنٹس کو غیر ملکی کرنسی کے اتار چڑھاؤسے بچانے کے لیے حال ہی میں اعلان کردہ نظام کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ ڈپازٹس 12.16 بلین ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔دسمبر میں، امریکی ڈالر سے لیرا کی شرح تبادلہ 20 کے قریب تھی۔ لیکن نئے نظام کے اعلان کے بعد، غیر ملکی کرنسی میں ملکی دلچسپی میں کافی کمی کے ساتھ لیرا کی قدر مین نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
صدر نے مزید کہا کہ حکومت لوگوں کو اپنا سونا مالیاتی نظام میں ڈالنے پر آمادہ کرنے کی بھی کوشش کررہی ہے جس میں کئی ترغیبات بھی شامل ہیں اور اس اسکیم میں بھی لوگوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔جبکہ ملک کے کریڈٹ گارنٹی فنڈ کے تعاون سے، روزگار کے تحفظ اور ترجیحی قرضوںکی فراہمی کے لیے ڈیزائن کیے گئے پیکیج کی تیاری تیزی سے جاری ہے ۔جسے تکمیل کے بعد جلد متعارف کروایا جائے گا۔
صدر اردوان نے مزید کہا کہ "ہم ترکی کو ایک ایسی جگہ لے جانے کے لیے آپ سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں جہاں ہر کوئی اپنا کام کرتا ہے اور اپنی بچت ترک لیرا میں رکھتا ہے۔”
دریں اثنا، یورپی یونین کے سفیروں کے ساتھ اپنی حالیہ سالانہ میٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے،ترک صدرنے کہا کہ انہوں نے ترکی اور یورپی بلاک کے درمیان تعلقات کی ماضی اور موجودہ حالت کا جائزہ لیا۔ تعلقات میں تعطل کے نکات پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں حل کرنے کے طریقے تجویز کیے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More