مودی حکومت نے مدرٹریسا کےفلاحی ادارے کے اکاؤنٹس منجمدکردیئے

کولکتہ(پاک ترک نیوز) مودی حکومت نے مدرٹریسا کے فلاحی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں مسلمان کے ساتھ اب عیسائیوں کوبھی انتہاپسندی کا سامنا ہے ۔ مودی سرکارنے نوبل انعام یافتہ مدرٹریسا کی مشنری آف چیرٹی کے اکاؤنٹس منجمد کردئیے ہیں۔ تنظیم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے بیرون ملک سے فنڈز وصولی کی درخواست کی تجدید سے انکارکردیا ہے۔مدرٹریسا کی تنظیم بھارت میں 240 سے زائد ادارے چلا رہی جن میں یتیم، بے سہارا اور ایڈز کے مریض رہتے ہیں۔
ممتا بینرجی نے مدرٹریسا کی فلاحی تنظیم کے اکاؤنٹس منجمد کرنے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے مشنری چیریٹی کے 22 ہزارمریض اورملازمین دوا اورغذا سے محروم ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کی پاسداری کے نام پرانسانیت کے لئے کی جانے والی کوششوں کونقصان نہیں پہنچانا چاہئیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More