مودی کے بھارت میں ایک اور مسجد پر ہندو جتھے کا حملہ، نمازیوں پر تشدد اور قتل کی دھمکیاں

گروگرام (پاک ترک نیوز)
بھارت صوبہ ہریانہ کے شہر گروگرام کے قریب ایک گاؤں میں تقریباً 200 افراد کے جتھے نے ایک مسجد پر حملہ کیا ہے اور نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ اس افسوسناک واقعے کی رپورٹ درج کئے جانے کے باوجود پولیس نے تاحال کوئی کاروائی نہیں کی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مسجد پر حملے کا واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا جب راجیش چوہان، انیل بھاڈوریا اور سنجے ویاس نامی اشخاص کی قیادت میں تقریباً 200 افراد کا جتھا ایک مسجد میں گھس گیا اور وہاں نماز پڑھنے والوں کو گاؤں سے نکالنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
پولیس کے مطابق گاؤں بھورا کلاں میں ہونے والے واقعے کا مقدمہ جمعرات کو درج کرلیا گیا تھا لیکن اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ مسجد پر ہونے والے حملے کا مقدمہ صوبیدار نذر محمد نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی چھان بین کی جائے گی اور قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More