مون سون کا آغاز دو روز بعد، رواں سال سیلاب کا خطرہ، 10سے30فیصد زیادہ باشوں کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ جمعرات سے پاکستان کے بالائی اور وسطی علاقوں بارشوں کے ساتھ پاکستان میں مون سون کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جبکہ اس سال ملک کے مختلف علاقوں میں 10سے 30فیصد تک زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے پیر کے روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابقملک میں30 جون سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔جبکہ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال زیادہ بارشیں ہوں گی۔
محمکہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے کچھ علاقوں میں 10 سے 20 فیصد جبکہ کچھ علاقوں میں 20 سے 30 فیصد معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔مون سون کے پہلے سپیل میں ہونے والی بارشوں کے حوالے سےبتایا گیا ہے کہ30 جون کو پاکستان کے شمال سے داخل ہونے والے سپیل سے پہلے مغربی سندھ اور بلوچستان میں بارشیں ہوں گی۔ جبکہ جولائی سے اگست کے درمیان تک مون سون کا پہلا فیز دوسرے فیز کی نسبت زیادہ مرطوب ہو گا۔
رواں سال صوبہ پنجاب اور سندھ میں زیادہ بارشیں ہوں گی جبکہ باقی تمام علاقوں میں معمول سے کچھ زیادہ بارشیں ہوں گی۔پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کی وارننگ جبکہ صوبہ سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، فیصل آباد سمیت دوسرے شہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید براں اگلے دو سے تین دن تک موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران ہیٹ ویو کے کا امکان نہیں بلکہ بارشوں کے بعد حبس کی کیفیت ہو گی۔
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران بارشوں کےپری مون سون سپیل کے دوران وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ رواں سال ملک میںمعمول سے زیادہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں پاکستان کو 2010 جیسی سیلابی صورت حال کا سامنا ہو سکتا ہے۔جس کی پیشگی تیاریوں کے لئے این ڈی ایم اے اور تمام پی ڈی ایم ایز کو درکار انتظامات کے لئے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More