اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے موٹروے ایم تھری اور ایم فائیو پر بلاتعطل موبائل نیٹ ورک فراہمی کے منصوبے کا آغازکردیا ہے ۔
دونوں موٹرویز پر براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی پر 30 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔
شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور خانیوال سے گزرنے والی موٹر وے کے 54.92 کلومیٹر پر سروس فراہم کی جائے گی ۔
ملتان، بہاول پور، رحیم یار خان، کشمور، گھوٹکی اور سکھر سے گزرنے والی 78.85 کلومیٹر شاہراہ پر براڈ بینڈ سروسز فراہم ہوں گی۔