مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)
سعودی عرب میں ڈرائیونگ سکھانے کے سب سے بڑے سکول کا بہت جلد مکہ مکرمہ میں افتتاح ہونے والا ہے۔جسکا تعمیراتی کام مکمل کیا جا چکا ہے۔
ڈرائیونگ سکول کے انچارج رامی یغمور کے مطابق ’ ڈرائیونگ سکول دو لاکھ مربع میٹر کےرقبے پر تیار کیا گیا ہے۔ اور یہاںمحکمہ ٹریفک کی نگرانی میں کام ہو رہا ہے۔مکہ مکرمہ میں ڈرائیونگ سکول کے انچارج کہا کہ سکول کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اب بہت جلد اسے کھول دیا جائے گا۔ڈرائیونگ سکول کے انچارج کایہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ چھ سے آٹھ ماہ کے اندر سکول کا افتتاح کر دیا جائے گا۔ یہ سکول ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا ہوگاجہاں بیک وقت دو سو سے زیادہ گاڑیاں ڈرائیونگ سکھانے کے لیے مہیا ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں سعودی عرب کا یہ سب سے بڑا ڈرائیونگ سکول عالمی معیار کا ہوگا۔ یہاں ڈرائیونگ کی تعلیم اور ٹریننگ دونوں کے لیے سہولتیں ہوں گی۔جبکہ ایمبولینس، پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی ڈرائیونگ بھی سکھائی جائے گی۔ اسکے علاوہ ٹیکسیوں، موٹر سائکلیوں، بسوں، ہیوی گاڑیوں اور پرائیویٹ کاروں کی ڈرائیونگ کی تعلیم اور ٹریننگ کا بھی اہتمام ہوگا۔