مہنگائی میں پسی عوام کیلئے بری خبر، بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی ۔بجلی کی قیمت میں 6روپے10پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست کردی گئی۔نیپرا درخوست پر 28فروری کو سماعت کرے گا۔
سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ جنوری میں ہائیڈل سے 5.83 فیصد، کوئلے سے 33.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ڈیزل سے 6.73 فیصد اور فرنس آئل سے 14.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ اسی طرح مقامی گیس سے 14.37 فیصد اور ایل این جی سے 7.12 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
جوہری ایندھن سے 14.37 فیصد، ہوا سے 2.22 فیصد اور بگاس سے 1.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More