لاہور(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ۔ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر منگائی کی شر ح میں اعشاریہ 62فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 28.67فیصد پر پہنچ گئی ۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 23اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
رواں ہفتے پیاز، آلو انڈے اور دیگر اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 7 سے 39 روپے تک کی کمی کی گئی، حبیب بناسپتی کی قیمت میں 34 روپے، حبیب کوکنگ آئل فی لٹر قیمت میں 36 روپے کی کمی کی گئی۔
ایوا پریمئم برانڈ گھی کی قیمت میں 39 روپے فی کلو کمی، سویا سپریم گھی پریمیئم برانڈ کے 1 کلو کی قیمت میں 25 روپے، سویا سپریم کوکنگ آئل فی لیٹر کی قیمت میں 7 روپے کمی کی گئی ہے۔