میاں چنوں میں میزائل گرنےکاواقعہ،بھارت نےغلطی تسلیم کرلی

لاہور(پاک ترک نیوز) میاں چنوں میں میزائل گرنےکاواقعہ،بھارت نےغلطی تسلیم کرلی ہے ۔
بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ تکنیکی غلطی کےباعث میزائل چل گیاتھا۔ معاملےکی جانچ کےلیےکورٹ آف انکوائری تشکیل دی گئی ہے ۔
بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نےمعاملے کاسخت نوٹس لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں گرنے والے میزائل بھارت کا تھا جس کی تصدیق بھارتی وزارت دفاع نے کر دی ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق 9 مارچ 2022 کو معمول کی دیکھ بھال کے دوران ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے میزائل حادثاتی طور پر فائر ہوا۔ بھارتی حکومت نے سنجیدگی سے غور کیا ہے اور اعلیٰ سطحی کورٹ آف انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More