میتھیو ہیڈن ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے مینٹور مقرر

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے سابق اوپنر میتھیو ہیڈن کو آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر کردیا گیا۔
پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آسٹریلیا کی میزبانی میں منعقد ہونے والے مینز ٹی20 ورلڈکپ کے لیے سابق اوپنر میتھیو ہیڈن کو قومی کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے، وہ 15 اکتوبر کو برسبین میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ میتھیو ہیڈن کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ ٹیم میں خوش آمدید کہتا ہوں، آسٹریلوی کنڈیشنز اور کھیل سے متعلق ان کا علم قومی کھلاڑیوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔
میتھیو ہیڈن نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے پر بہت پرجوش ہوں، ایشیا کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کو فالو کررہا ہوں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے سابق اوپنر آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2021 میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں جبکہ قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کھیلنے کے بعد 15 اکتوبر کو آسٹریلیا پہنچے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More