میرے بال تمھارے ہیں، ترک بچی نے اپنے بال کینسر کی مریضہ کو عطیہ کر دیئے

ترکی کی "لائف ود آوؐٹ کینسر آرگنائزیشن” نے ایک مہم شروع کی ہے جس کا عنوان ہے "میرے بال تمھارے ہیں”۔
اس مہم میں شامل ہوتے ہوئے 11 سالہ ترک بچی ایجی دغستانی نے اپنے بال کینسر کی ایک چھوٹی مریضہ کو عطیہ کر دیئے۔
ترکی کے شمال مغربی صوبے یالووا کی ایجی دغستانی اپنے والد ظفر اور والدہ مرگل کے ساتھ رہتی ہے۔ وہ کافی دنوں سے اپنے بال بڑھا رہی تھی تاکہ ان بالوں کو کینسر کی چھوٹی مریضہ کو عطیہ کر سکے۔
ایجی کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہے کہ اس کے بال لیکیومیا کی ایک مریضہ کو دیئے جائیں گے۔ ایجی نے کہا کہ کینسر کی مریضوں کے لئے جو آپ سے ہو سکے وہ ان کی مدد ضرور کرنی چاہیئے۔ انہوں نے دوسری بچیوں سے بھی اس مہم میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا۔
اس مہم میں شامل ایک ہیئر ڈریسر ملیکے دیوینا نے کہا کہ اس کے خاندان میں کینسر کی ایک مریضہ ہے اور ایک دن وہ اپنی وِگ لائی کہ اسے ڈائی کر دے لیکن وِگ چونکہ سنتھیٹک کی بنی ہوئی تھی جو ڈائی نہیں ہو سکتی تھی۔
ملیکے دیوینا نے کہا کہ میں نے اپنے پاس سے ایک وِگ اسے دی اور جب اس کی ایک دوست کو پتہ چلا تو اسے بھی ایک وِگ دی۔ اس کے بعد ملیکے اس مہم میں شامل ہو گئے۔ وہ اپنے کسٹمرز اور جان پہچان کے لوگوں کو اس مہم میں شامل کر رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ کینسر کے مریضوں کی مدد کی جا سکے۔
اس مہم کے ایک رضا کار نے بارہ افراد کے بال حاصل کئے جو اس مہم کے ہیڈ کوارٹر کو استنبول بھیجے جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More