راولپنڈی(پاک ترک نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 فوجی جوان شہید ہو گئے۔میرعلی میں بھی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔میر علی میں آپریشن کے دوران 4 فوجی جوان جام شہادت نوش کر گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا۔
ٹانک میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد شہباز عرف ذاکر اور دانیال دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ مارے گئے دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور اغوا کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔
اگلی پوسٹ