میکسیکو کی ترسیلات زر پہلی بار 50 ارب ڈالر سے اوپر جانے کی توقع

میکسیکوسٹی (پاک ترک نیوز) میکسیکو کی ترسیلات زر میں پچھلے دو سالوں کے دوران مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب 2021 کے اعداد و شمار کو شامل کرنے کے بعدپہلی بارانکی مجموعی مالیت 50 ارب ڈالر سے اوپر جانے کی توقع ہے۔اور اسی کے نتیجے میں یہ میکسیکو کی غیر ملکی آمدنی کے تقریباً تمام ذرائع کو پیچھے چھوڑ دیں گی۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ان ترسیالت زر کی بھاری اکثریت امریکہ ہجرت کر جانے والے لوگوں کی جانب سے ملک میں اپنے خاندانوں کو بھجوائی جا رہی ہیں۔ جبکہ میکسیکو کی حکومت اس حوالے سے بے حد خوش ہے اور وہ تارکین وطن کو "ہیرو” قرار دے رہی ہے ۔ مگر کیا میکسیکو سے لوگوںکو ہمیشہ ہجرت کرنا پڑے گی۔ اور کیا ترسیلات زر کی آمدکا یہ سلسلہ پائیدار ہے ۔ کیونکہ اس وقت امریکی حکومت کی کرونا کی امدادی ادائیگیوں کے نتیجے میں لوگوں کے پاس اضافی رقوم موجود ہیں۔تو یہ سلسلہ بند ہونے کے بعد کیا ہوگا۔
میکسیکن حکومت کے مطابق، میکسیکو کے جی ڈی پی کے حصے کے طور پر ترسیلات زر پچھلی دہائی کے دوران تقریباً دوگنی ہو گئی ہیں۔یہ 2010 میں جی ڈی پی کے 2 فیصد سے بڑھ کر 2020 میں 3.8 فیصد ہو گئی ہیں۔جبکہ 2010 اور 2020 کے درمیان میکسیکو میں ترسیلات زر وصول کرنے والے گھرانوں کی شرح 3.6فیصد سے بڑھ کر 5.1فیصد ہو گئی ہے۔2021 کے پہلے 11 مہینوں میں ترسیلات زر میں تقریباً 27 فیصد اضافہ ہواہے۔
سرکاری رپورٹ کے مطابق، میکسیکو اب صرف ہندوستان اور چین کے بعد دنیا میں ترسیلات زر وصول کرنے والا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے، او ر وہ دنیا کی ترسیلات کا تقریباً 6.1 فیصد حصہ وصول کر رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More