اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ہر روز زیادہ خطرناک ہوتا جارہا ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکی دینے پر دہشت گردی کے مقدمے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے ان کی ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں کی جانب سے چیئرمیں پی ٹی آئی سے مختلف سوالات ہوچھے گئے جس کے جواب میں عمران خان نے بس ایک جواب دیا ’میں ہر روز زیادہ خطرناک ہوتا جارہا ہوں‘۔