سینٹ پیٹرزبرگ (پاک ترک نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یقین دہانی کرائی ہےکہ روسی اسپوتنک 5 ویکسین کورونا وائرس کے نئے اومیکرون ویرئنٹ کا مقابلہ کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہے۔
روسی صدارتی ؐحل سے بدھ کے روز جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر پیوٹن نے ان خیالات کا اظہار سی آئی ایس ریاستوں کے رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی سربراہی اجلاس میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ نئی اسپوتنک ویکسین کے حوالے سے انکی گیمالیا نیشنل ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹرالیگزینڈر گِنٹسبرگ سے بات ہوئی ہے۔ جس میں انھوں نے بتایا ہے کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسپوتنک5 ویکسین نئے اومیکرونویرئنٹ کو بے اثر کر دیتی ہے۔
صدرپیوٹن نےدعویٰ کیا کہاسپوتنک 5 ویکسین اومیکرون سےتقریباً 90فیصد تحفظ فراہم کرتی ہے۔ جو اس وقت دنیا بھر میں دستیاب کرونا کی مدافعتی ویکسینز میں سب سے بہتر ہے۔