اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نئی حکومت نے آتے ہی عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی۔
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی سمری ارسال کردی ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم 21جبکہ زیادہ سے زیادہ 119روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرد گئی ہے۔
اوگرا نے پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ زیادہ شرح کی بنیاد پر ورکنگ تیار کی، ٹیکسز کی موجودہ شرح کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 32 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پٹرولیم لیوی، جی ایس ٹی کی موجودہ شرح کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 21 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 36 روپے 5 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 38 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
پٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی شرح 30 روپے اور جی ایس ٹی 17 فیصد کر کے بھی دوسری ورکنگ تیار کی گئی ہے، دوسری ورکنگ کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لٹر، پٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 روپے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 روپے 56 پیسے اور لائٹ ڈیزل 77 روپے 31 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز ارسال کی گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم شہباز شریف دیں گے، وزارت خزانہ آج نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی جن کا اطلاق 16 اپریل سے ہوگا۔