نئے الیکشن کی تاریخ دو ، عمران خان کا 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان

پشاور(پاک ترک نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کی جانب آزادی مارچ کی تاریخ دے دی ہے ۔
تحریک انصاف کا اسلام آباد الانگ مارچ 25 مئی سے شروع ہوگا ۔عمران خان پشاور سے لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے ۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ اسلام آباد میں جاکر دھرنا دے گا ۔ تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ اسمبلیاں توڑیں جائیں اور نئے الیکشن کی تاریخ دی جائے ۔
عمران خان نے بیوروکریسی کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیرقانونی اقدامات نہ کریں اور فوج سے بھی کہتا ہوں آپ نے کہاہے، نیوٹرل ہیں تونیوٹرل رہیں ۔
چیئرمین تحریک انصاف کے مطابق 2018 میں ملک دیوالیہ ملا ، 20 ارب ڈالر کا خسارہ تھا ، کورونا وبا کے باوجود معیشت کو سنبھالا ۔ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کرکے پٹرول اور بجلی میں سبسڈی دی لیکن جب سے انہیں ہٹایا گیا ہے معیشت سنبھالی نہیں جارہی ۔ بتایا گیا تھا کہ یہ تجربہ کار لوگ ہیں لیکن ان کے پاس نہ منصوبہ ہے اور نہ کچھ کرنے کی ہمت ۔ان کا تجربہ صرف کرپشن کرنے اور کرپشن کے مقدمات ختم کرنے میں ہے ۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ان کا لانگ مارچ پرامن ہوگا اور 25 مئی کو سری نگر ہائی پر جمع ہوں گے ۔ حکومت کی جانب سے دوروز پہلے سے پٹرول ، ڈیزل ، ٹرانسپورٹ اور انٹرنیٹ بند کی اطلاعات مل رہی ہیں اس لیے سب لوگ ابھی سے اسلام آباد پہنچ جائیں ۔
عمران خان نے اپنی سیاست کو جہاد قراردیتے ہوئے کہا کہ نئے الیکشن کی تاریخ ملنے تک جتنی دیر بھی اسلام آباد میں رہنا پڑا ، وہ رہیں گے ۔موت سے نہیں ڈرتے اور اپنی جان کی قربانی دینے کو بھی تیار ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More