ناسا اور مائیکرو سافٹ کا خلا میں کوانٹم کمپیوٹر کے استعمال کا معاہدہ

کیلیفورنیا (پاک ترک نیوز) مختلف ممالک کی طرف سے خلائی دوڑ اور ٹیکنالوجی کے محاذ پر ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوششیں کوئی نئی نہیں بلکہ عرصہ دراز سے سلسلہ جاری ہے تاہم اب خلائی دوڑ میں کواٹنم کمپیوٹر کی بھی انٹری ہو رہی ہے ۔ ناسا اور مائیکروسوفٹ نے خلا میں کوانٹم کمپیوٹر کے استعمال پر معاہدہ کیا ہے۔
اگرچہ یہ ایک نیا شعبہ ہے لیکن مائیکروسوفٹ کے کچھ کامیاب تجربات کئے ہیں۔ مثلاً دو گھنٹے میں مکمل ہونے والے ایک آپریشن کو صرف 16 منٹ میں انجام دیا گیا ہے جو ایک بہت عمدہ پیشرفت ہے۔ لیکن مائیکروسافٹ نے اس ٹیسٹ کی تفصیلات پبلک نہیں کی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ناسا نے مائیکروسوفٹ کے تعاون سے ایزیور کوانٹم کمپیوٹر کو خلائی سائنس و ٹیکنالوجی میں استعمال کا ایک معاہدہ کیا ہے ۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ کوانٹم کمپیوٹر کی ہدایات لگ بھگ روشنی کی رفتار سے سفر کرتی ہیں ، یہ بڑے ڈیٹا کی پروسیسنگ کرسکتے ہیں اور منٹوں کے کام سیکنڈوں میں کرسکتے ہیں۔
وجہ یہ ہے کہ ہمارے نظامِ شمسی اور اس سے بھی دور خلائی جہازوں کو کنٹرول کرنے اور احکامات دینے کے لیے کوانٹم کمپیوٹروں کو بہت تیزرفتار عمل کےلیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کوانٹم کمپیوٹر روایتی کمپیوٹر کے بائنری سسٹم کے تحت نہیں چلتے بلکہ اس میں کوانٹم اسٹیٹ یا کوانٹم حالت کے تحت کمپیوٹر کام کرتا ہے۔ اس طرح کوانٹم کمپیوٹروں کی رفتار جناتی اور بہت مؤثر ہوتی ہے۔ لیکن بظاہر یوں لگتا ہے کہ اس کا عملی استعمال اب بھی بہت دور ہوگا۔ ناسا اور مائیکروسوفٹ دونوں ملکر اس پر کچھ عرصے تحقیق کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More