نسیم شاہ کورونا وائرس میں بھی مبتلا

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نمونیا کے بعد کورونا وائرس میں بھی مبتلا ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو سینے میں انفیکشن ہوا جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ٹیسٹ کرانے پر نسیم شاہ کی رپورٹ میں نمونیا کی تشخیص ہوئی۔
کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے پر نسیم شاہ کی رپورٹ مثبت آ گئی۔ جس کے بعد نسیم شاہ کو لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More