نواز شریف کا اہم تعیناتی پر مشاورت کیلئے فضل الرحمن اور آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت اور اتحادی جماعتوں میں اہم ترین تقرری اور ملکی مجموعی صورتحال پر ابتدائی مشاورت مکمل ہو گئی ۔ اتحادی جماعتوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواد ی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا اہم تعیناتی پر مشاورت کیلئے فض الرحمن اور آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابط ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کی یکے بعد دیگرے مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری سے طویل ملاقاتیں ہوئیں، جن میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، عمران خان کے لانگ مارچ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے ساتھ میاں نواز شریف کی ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی۔
حکومتی اتحادیوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو مکمل حمایت کا یقین دلا دیا اور پیغام دیا کہ اہم تقرری سمیت دیگر اہم فیصلوں پر وزیراعظم آئینی اختیار کے مطابق اقدام کریں، ملکی داخلی استحکام، معاشی و سیاسی استحکام کے لئے مل کر آگے بڑھیں گے۔
ملاقاتوں میں سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانیے اور لانگ مارچ کو اہمیت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا اور تینوں بڑی اتحادی جماعتوں کا مستقبل قریب میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے علاوہ میاں نواز شریف کا بھی اہم پیغام پہنچایا۔طبیعت بہتر ہوتے ہی وزیراعظم میاں شہباز شریف جلد اتحادیوں کے ساتھ براہ راست بھی ملاقات کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More