نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

 

دادو(پاک ترک نیوز) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے جوہی کے سیلاب زدہ علاقے چھنڈن کا دورہ کیا۔ ملالہ یوسفزئی کے ساتھ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیر تعلیم سید سردار شاہ، زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے ہیں ۔
ملالہ نے چھنڈن دیھ میں ٹینٹ سٹی کا معائنہ کیا۔ملالہ نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ گھل مل گئیں۔
سیلاب متاثر خواتین نے ملالہ کو کیمپ میں خوش آمدید کہا۔
وزیر تعلیم سید سردار شاہ کی ملالہ یوسفزئی کو بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیاکہ 12000 اسکولوں میں 20 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے۔ابھی بہت سارے علاقے ہیں جہاں پانی موجود ہے۔
سید سردار شاہ نے بتایا کہ پانی کی نکاسی کے بعد مزید سروے کرکے اسکولوں کے نقصانات کا تعین کیا جائے گا۔
ملالہ نے تعلیمی اداروں اور بچوں کی تعلیم متاثر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ملالہ یوسفزئی نے کیمپ میں خواتین سے بیٹھ کر ان کے مسائل سنے۔
اس موقع پر ملالہ یوسفر نے نے خواتین کو حوصلہ دیا اور کہا کہ آپ بہادر خواتیں ہیں،آپ اس مشکل وقت کا مقابلا کر رہی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More