اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے لئے مختلف اقدامات شروع کیے جن کا مقصد انہیں بااختیار بنانا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کچھ طاقت کے بھوکے سیاست دان نوجوانوں کو اپنے متعصبانہ ایجنڈے کا شکار بناتے ہیں، ایسا کرنا بدقسمتی کی بات ہے۔
Building on the pro-youth work we did in Punjab, the government launched various initiatives yesterday that aim to empower & facilitate our youth to become entrepreneurs. This is merely a beginning. A lot more will be rolled out in the weeks and months to come. https://t.co/VF6u5Cu1y6
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 21, 2022
ان کا کہنا تھا کہ قومیں اپنی طاقت ان نوجوانوں سے حاصل کرتی ہیں جو اپنے سفر کو طاقت دیتے ہیں اور اپنے مستقبل کو متحرک کرتے ہیں، نوجوانوں کی ترقی میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ پنجاب میں ہم نے نوجوانوں کے لئے مختلف اقدامات شروع کیے جن کا مقصد انہیں بااختیار بنانا ہے، ان اقدامات کا مقصد نوجوانوں کو کاروباری مواقعوں کےلئے سہولت فراہم کرنا ہے۔