حکومت نے نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے 18 جنوری سے کھولنے کا اعلان کر دیا۔ پہلی سے 8 ویں تک تعلیمی ادارے 25 جنوری سے کھولے جائیں گے جبکہ یکم فروری سے یونیورسٹیز میں تدریس کا عمل شروع ہوگا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے معاون خصوصی ڈاکٹر سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 18 جنوری کو نویں، دسویں گیارہویں اور بارہویں کے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے، 25 جنوری سے پرائمری سے آٹھویں تک سکول کھلیں گے، یکم فروری سے یونیورسٹیز میں تدریسی عمل شروع ہوگا، 11 جنوری سے آن لائن لرننگ ہوسکتی ہے، بورڈ کے امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے، کورونا کی صورتحال میں بچوں کی صحت کو پہلی ترجیح رکھا۔
ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 350 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار 529 ہوگئی۔
یاد رہے تعلیمی ادارے کورونا کے باعث نومبر میں بند کئے گئے تھے، دسمبر کے آخری ہفتے سے 10 جنوری 2021 تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلا ت کا اعلان کیا گیا تھا۔